اس دور میں بھی کرائے کے کمروں میں بچوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ قابل افسوس:نائب سرپنچ
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کے دوردراز علاقع سانگلہ اپر جو تحصیل سرنکوٹ کے زیر انتظام ہے۔ یہاں سانگلا اپر کے محلہ کماراں میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت بوسیدہ اور غیرمحفوظ ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے والدین اور عوام دیہہ میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ والدین کا کہناہے کہ یہاں اس عمارت میں بچے کسی بھی صورت محفوظ نہیں ہیں۔ حالیہ بارشوں ،تیز تند ہواوں میں کسی بھی وقت یہ عمارت زمین بوس ہوسکتی ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کو چاہے تھاکہ وہ اس عمارت کو مرمت یا تعمیر نوع کے لئے اقدام اٹھاتی۔تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواں قدم نہیں اٹھاگیاہے۔جس کی وجہ سے نائب سرپنچ سانگلا اپر حاجی مشتاق احمد خان کی صدارت میں والدین اور عوام دیہہ نے ایک اہم اجلاس منعقد کرکے بچوں کی زندگیوں اور سکول کو متبادل مقام پر منتقل کرنے کے بارے میں غور وحوض کیاگیا۔اور سکول کے بچوں کو قریب کے مکان میں ایک کمراہ کرایاپر لیکر منتقل کیاگیاہے۔ تاکہ بچوں کی زندگیاں بچ سکیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افیسران اور اعلی عہدداران سے اپیل کی ہیکہ وہ اس دوردراز اوت پسماندہ علاقع سانگلا اپر کے بچوں کی زندگیوں کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے پرائیمری سکول کماراں کی عمارت کو ازسر نوح تعمیر کرنے کے اقدامات اٹھائے۔