لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کی پبلیکیشنز ڈویژن انڈیا نیشنل اسٹینڈ کے حصے کے طور پر، 75ویں فرینکفرٹ کتاب میلے میں شرکت کر رہی ہے۔ پبلیکیشنز ڈویژن کے اسٹال کے ساتھ ساتھ انڈیا نیشنل اسٹینڈ کا بھی افتتاح ونود کمار، قونصلیٹ کامرس، انڈین قونصلیٹ، فرینکفرٹ نے کیا۔واضح رہے یہ کتاب میلہ فرینکفرٹ، جرمنی میں18 سے 22 اکتوبر تک منعقد ہو رہا ہے۔تاہم اپنے لازوال ادبی خزانے کو پیش کرتے ہوئے، پبلی کیشنز ڈویژن فن اور ثقافت، تاریخ، سنیما، شخصیات اور سوانح عمری، زمین اور لوگ، گاندھیائی ادب اور بچوں کا ادب جیسے وسیع موضوعات پر کتابوں کا بھرپور ذخیرہ میلے میں لاتا ہے۔تاہم پیشکش پر کتابیں زائرین اور کتاب سے محبت کرنے والوں کے ذہنوں کو مسحور کرنے کی پابند ہیں۔ یہ ڈویژن راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم کی تقاریر پر اپنی پریمیم کتابیں بھی پیش کر رہا ہے، جو خصوصی طور پر پبلیکیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کیا جاتا ہے۔ وہیںکتابوں کے علاوہ، زائرین اسٹال پر ڈویژن کے مقبول اور وسیع پیمانے پر گردش کرنے والے جرائد جیسے یوجنا، کروکشیتر، آجکل اور بال بھارتی بھی دیکھ سکتے ہیں۔