پاکستان کے چھ قیدیوں کو ان کے ملک بھیجا گیا

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندستان نے پاکستان کے چھ قیدیوں کو منگل کو ان کے ملک بھیج دیا۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے چھ قیدیوں کو اٹاری /واگھہ بارڈر کے راستے ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔اس سے پہلے چار دیگر پاکستانی قیدیوں کو اس برس ان کے ملک بھیجا جاچکا ہے۔ہندستانی حکومت پاکستانی جیلوں میں بند ہندستانی ماہی گیروں کی حوالگی سمیت تمام انسانی معاملات کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔اس برس اب تک پاکستانی جیلوں سے 146ماہی گیروں سمیت 147ہندستانی قیدیوں کو رہا کرایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا