پاکستان کے خلاف بارش نے آسٹریلیا سے چھینی جیت

0
0

سڈنی، 04 نومبر (یو این آئی ) سڈنی کے موسم نے آسٹریلیا سے مٹھی میں آ چکے پہلے ٹی -20 میچ میں فتح چھین لی اور پاکستان کے خلاف چھوٹے اسکور والا مقابلہ بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ہی ختم کرنا پڑ گیا، جس سے تین میچوں کی سیریز برابری پر ہے ۔میچ میں بارش کی وجہ سے مقررہ 20 اوور کے بجائے مقابلہ 15 اوور کا کرایا گیا جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 107 رن بنائے ۔ آسٹریلیا کو 15 اوور میں 119 رن کا نظر ثانی ہدف حاصل ہوا جس کا تعاقب کرتے ہوئے اس نے 3.1 اوور میں 41 رن بنائے ۔ لیکن پھر بارش کی وجہ سے میچ کا باقی کھیل منسوخ کرنا پڑا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی۔ اوپنر اور کپتان بابر اعظم نے 38 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 59 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹوئنٹی 20 میں اپنی نمبر ایک بلے باز کی درجہ بندی کو ثابت کیا۔ دیگر اوپنر فخر زمان پہلی ہی گیند پر مچل ا سٹارک کی گیند پر اسٹیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے جبکہ حارث سہیل چار رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار بن گئے ۔ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلے اوور کی دوسری بال پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔فخر زمان کے بعد حارث سہیل نے اننگ کے شاندار آغاز کی کوشش کی لیکن وہ دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔حارث سہیل کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور 60 رنز کی شراکت ایشٹن ایگر کی بال کا شکار ہوگئے ۔ بعدازاں میچ کے 12ویں اوور کے دوران بارش کے باعث میچ روک دیاگیا اور اس وقت پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے ۔آصف علی 11رنز بنا کر رچرڈسن کا دوسرا شکار بنے ،عمادو سیم بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ نصف سنچریاں ا سکور کرنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ 25سالہ بابر اعظم نے آسٹریلیاکے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 38گیندوں پر5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 59ناٹ آؤٹ رنز اسکو ر کیے جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 11ویں نصف سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں زیادہ نصف سنچریاں ا سکور کرنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ بابر اعظم نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ 25سالہ بابر اعظم نے 38گیندوں پر5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 59ناٹ آؤٹ رنز بنائے جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے بطور کپتان اپنی پہلی اننگز میں بہترین اسکور ہے ، اس سے قبل شاہد آفریدی نے 2009میں بطور کپتان اپنے پہلے مقابلے میں 37گیندوں پر50رنز ا سکور کیے تھے ۔ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے بابر نے وکٹ کیپر محمد رضوان (31) کے ساتھ مل کر 60 رنز کی شراکت کی۔ رضوان کو ایشٹن ایگر نے آؤٹ کر اس شراکت کو توڑا۔ آصف علی نے 11 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم صفر پر ا سٹارک کی گیند پر ا سمتھ کا شکار بنے ۔ آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسمتھ نے پانچ میں سے تین بلے بازوں کا وکٹ کے پیچھے کیچ لپکا۔ اسٹارک اور رچرڈسن کو دو دو وکٹ ہاتھ لگے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر دو اور کپتان ایرون فنچ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سیریز کا دوسرا میچ اب کینبرا میں منگل کو کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا