پاکستان کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 رنز سے ہرایا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

https://www.cricbuzz.com/live-cricket-scores/106409/pakw-vs-rsaw-1st-t20i-south-africa-women-tour-of-pakistan-2024

ملتان، //منیبہ علی (45) اور کپتان فاطمہ ثنا (ناٹ آؤٹ 37) کی شاندار اننگز کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان خواتین ٹیم نے بدھ کو جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی ہے۔
آج یہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے منیبہ علی 34 گیندوں پر (45)، کپتان فاطمہ ثناء 23 گیندوں پر (37 ناٹ آؤٹ)، ندا ڈار نے 21 گیندوں پر (29)، سدرہ امین نے 25 گیندوں پر (28) اور عالیہ ریاض سات گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 17) رنوں کی اننگ کے تعاون سے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹوں پر 181 رن کا اسکور کھڑا کیاتھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تمی سیخوخونے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سن لوئس اور اینری ڈرکسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کی پہلی وکٹ تیجمن برٹس (9) کی صورت میں گری۔ لورا وولفارٹ 25 گیندوں میں (36)، اینیکا بوش (24) اور نادین ڈی کلرک (12) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سن لوس کی 29 گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچری اورکلوئی ٹرائیون 16 گیندوں پر (30 ناٹ آؤٹ) کی اننگز رائیگاں گئی اور وہ اپنی ٹیم کو 13 رنز کی شکست سے نہ بچا سکیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر صرف 168 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرا سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا