پاکستان نے دی بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے شکست

0
0

لاہور؍؍ سابق کپتان شعیب ملک کی ناٹ آؤٹ 58 رن کی بہترین اننگز کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کو جمعہ کو پہلے ٹی -20 میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔بنگلہ دیش نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 141 رن بنائے جبکہ پاکستان نے 19.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 142 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ ملک نے 45 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 58 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ملک کے علاوہ اوپنر احسان علی 32 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 36 رن، محمد حفیظ نے 17 اور افتخار احمد نے 16 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے 27 رن پر دو وکٹ لئے ۔اس سے پہلے بنگلہ دیش کی اننگز میں اوپنر تمیم اقبال نے 34 گیندوں پر 39، محمد نعیم نے 41 گیندوں پر 43، لیٹن داس نے 12 اور کپتان محموداللہ نے ناٹ آؤٹ 19 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاھین آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لیا۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے اس کے اوپنرز تمیم اقبال اور محمد نعیم نے درست ثابت کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 71رنز جوڑے ۔بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ71 کے اسکورر پر 11 ویں اوور میں گری جب تمیم اقبال ایک مشکل رن لینے کے چکر میں 39 رنزبنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔اننگز کی 14 ویں اوور میں لٹن داس بھی 12 رن بناکر رن آوٹ ہوئے ، جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد نسیم 43 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے ۔ بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ عفیف حسین کی تھی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حارث رؤف کا پہلا شکار بنے ۔شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں اپنی پہلی وکٹ 7 رنز بنانے والے سومیہ سرکار کی حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین شاہ رہے انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نسیم 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ تمیم اقبال نے 39 اور کپتان محمود اللہ نے 12 رنز اسکور کیے ۔اس طرح پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا