پاکستان نے آگ لگائی؟

0
0

بالاکوٹ کا سرحدی علا قہ بھیانک آگ کی لپیٹ میں
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍پا کستا ن کی جانب سے لگا ئی گئی آگ بالاکوٹ کے سرحدی علا قہ میں کئی کلو میٹرتک پھیل گئی ہے جس کے نتیجہ میں کئی سر سبز درخت آگ کی لپیٹ میں آگر جل گئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق مینڈھر کے سر حدی علا قہ بالاکوٹ فا ئر و ڈمیں پا کستا نی افواج کی طر ف سے لگا ئی گئی آگ کئی کلو میٹر تک پھیل گئی البتہ کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے جبکہ آگ نے کئی ہند وستا نی چوکیو ں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے التبہ فو ج کو کسی بھی قسم کا کو ئی خطر ہ نہیں ہے کیو نکہ جہا ں پر فو ج کی چو کیا ں مو جود ہیں وہا ں پر کئی سو گز علا قہ خا لی پڑا ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے آگ چو کیو ں تک نہیں پہنچ سکتی ہے۔ آخر ی اطلا ع ملنے تک آگ علا قہ میں پھیلی ہو ئی تھی جبکہ بے شما ر سر سبز درخت آگ کی لیٹ میں آئے ہیں اور کئی درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں ،جبکہ کئی پر ندو ں کی مر نے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ آگ نے اس علا قہ کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے جہا ں پر فا ئر اینڈ ایمر جنسی کی گا ڑی بھی نہیں پہنچ پاتی ہے ۔ البتہ محکمہ جنگلات کے کئی ملا زمین اگ کو بھجا نے کیلئے علا قہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ لیکن علا قہ میں ما ئن لگے ہونے کی وجہ اگ کو بھجانے میں کئی قسم کی دشواریا ں آرہی ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا