پاکستان میں 38 دہشت گرد گرفتار

0
0

اسلام آباد، 28 جولائی (یو این آئی) پاکستان کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی پولس نے جولائی میں پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب میں 38 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ گرفتاریاں صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں کی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ "سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے دوران پورے صوبہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد 449 کارروائیاں کیں۔” سی ٹی ڈی کے اہلکار کے مطابق گرفتار دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور ممنوعہ تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) گروپ کے ارکان ہیں۔ پولس افسر نے بتایا کہ کارروائی میں پولس ٹیم نے کثیر مقدار میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم، اسلحہ، موبائل فون اور غیر ملکی اور مقامی کرنسی بھی ضبط کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا