پاکستان میں بدترین سیلاب کے ایک سال بعد بھی 40 لاکھ بچے صاف پانی سے محروم: رپورٹ

0
0

اقوام متحدہ، // اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں بدترین سیلاب کے ایک سال بعد بھی 40لاکھ بچےصاف پانی سےمحروم ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں 8 ملین لوگ صاف پانی سے محروم ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی شامل ہے۔
یونیسیف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے بچوں کو نہیں بھول سکتے، سیلاب کا پانی چلا گیا لیکن ان کی مشکلات باقی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہیں لیکن بہت سے لوگوں تک رسائی نہ ہوسکی اسی لیے پاکستانی حکومت سیلاب متاثرہ بچوں اور خاندانوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔
رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے متاثرہ اضلاع میں بچوں اور خاندانوں کے لیے پہلے سے موجود عدم مساوات مزید گہری کردی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا