پاکستان میں اسکول وین پر فائرنگ، دو بچوں کی موت، پانچ زخمی

0
0

اسلام آباد، 22 اگست (یو این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں جمعرات کو ایک اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بچے ہلاک اور پانچ بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھیری کوٹ کے علاقے میں اس گھناؤنے حملے میں دو بچوں کی موت اور پانچ بچے زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔
مقامی اخبار ‘ڈان’ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بابر سرفراز الپا نے بتایا کہ یہ واقعہ باہمی رنجش کی وجہ سے انجام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "گولیاں ڈرائیور کو نشانہ بنا کر چلائی گئیں، لیکن بچے بھی اس کی زد میں آ گئے۔”
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ مسٹر زرداری نے ایک بیان میں کہا "معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک ظالمانہ اور شرمناک حرکت ہے”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا