اسلام آباد، 23 جولائی (یو این آئی) پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ایک بچے سمیت کم از کم چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
ڈان اخبار نے یہ خبر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حوالے سے دی ہے۔
ریاست پنجاب میں، پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد کے شہروں میں تین خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔
آٹھ جولائی کو شمالی ہند میں شدید بارشیں شروع ہوئیں اور اس کے بعد سے وسطی پاکستان میں سیلاب آگیا ہے۔