پاکستان بزدل ہے،بھارت پاکستان کو سبق سکھائے گا: انجینئر رشی

0
0

کہاہمارے سپاہی دہشت گردی کو کچل دیں گے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ایس پی) کے نیشنل یوتھ لیڈر اور سماجی کارکن انجینئر رشی کلم نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان بزدلوں کا ملک ہے اور جلد ہی ہندوستان انہیں اچھا سبق سکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان سفید جھنڈے دکھاتا ہے اور دوسری طرف شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری بھارتی فوج جوابی کارروائی کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں، بھارت جلد ہی دہشت گرد ملک پاکستان کو ایک اچھا سبق سکھائے گا۔کلم نے مزید کہا کہ مچیل میںایک فوجی ہلاک جب کہ ایک میجر رینک کے افسر سمیت چار دیگر زخمی ہوئے جب فوج نے پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے حملے کو ناکام بنا دیا۔کلم نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس نے دہشت گردی کو ملکی پالیسی کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا ہے۔ ہمارے سپاہی دہشت گردی کو پوری قوت سے کچل دیں گے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا