اسلام آباد، 22 جنوری (یواین آئی/شنہوا) پاکستانی فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے درمیان ایک مشترکہ فوجی تربیت اتوار کو پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے کے ضلع اوکاڑہ میں شروع ہوئی۔ پاکستانی فوج نے یہ اطلاع دی۔
پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج کی ملتان کور کی جانب سے تربیتی مشق کے افتتاح کے موقع پر دونوں ممالک کے دستوں نے شاندار فوجی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کے فوجیوں کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی مہارتوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب کے اختتام پر دونوں اطراف کے افسران اور جوانوں کو مشترکہ تربیتی بیجز سے نوازا گیا۔