پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اَٹوٹ اَنگ ،پارلیمنٹ میں کیا گیا وعدہ جلد ہی پوراہوگا:سنہا

0
0

بے گھرکنبوں کی کالونیوں کو ریگولرائیز کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،پی او جے کے کے بے گھر اَفراد کیلئے ایل جی سپیشل گورننس کیمپ کا کیااِفتتا ح
جان محمد

جموں؍؍پی او جے کے کے بے گھر اَفراد کی کالونیوں کوریگولیرائزکرنے کااِشارہ دیتے ہوئے جموں وکشمیریونین ٹیریٹری کے ایل جی منوج سنہانے آج کہاکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیرہندوستان کااٹوٹ انگ ہے اوراِسے واپس حاصل کرنے کاپارلیمنٹ میں کہاگیاوعدہ جلد ہوراہوگا،ساتھ ہی ایل جی سنہانے اعلان کیاکہ حکومت جموںوکشمیر پی او جے کے کے شہدأ کی یاد میں سمرتی بھون تعمیر کرے گا۔ایل جی سنہانے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ان کے دُکھوں کو سمجھا او ران کی مالی مدد اور تصفیہ کا اِنتظام کیااور ہم نے یہ کیمپ وزیر اعظم کی ہدایت پر سماجی تحفظ کی سکیموں ، نوجوانوں کو سنبھالنے کے لئے منعقد کیا ہے تاہ وہ کاروباری بننے کے اَپنے خوابوں کو پورا کریںاور اس بات کو یقینی بنائیںکہ وہ دیگر شہریوں کی طرح تمام سہولیات حاصل کرسکیں ۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سپورٹس سٹیڈیم بھور کیمپ میں پی او جے کے کے بے گھر اَفراد کے لئے ایل جی سپیشل گورننس کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اِس مہم کا مقصد فلاحی سکیموں کو ہر گھر تک پہنچانا،مرکزی معاونت والی سکیموں اور یوٹی سکیموں کے تحت تمام اِستفادہ کنند گان کی کوریج کو یقینی بنانا ہے جس کا اِنعقاد اودھمپور ، راجوری ، جموں ، پونچھ اور کٹھوعہ میں کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پرصحافیوں کیساتھ بات چیت میں کہا،’’پی او جے کے کے بے گھر کنبوں نے بہت نقصان اُٹھایا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ان کے دُکھوں کو سمجھا او ران کی مالی مدد اور تصفیہ کا اِنتظام کیا۔ ہم نے یہ کیمپ وزیر اعظم کی ہدایت پر سماجی تحفظ کی سکیموں ، نوجوانوں کو سنبھالنے کے لئے منعقد کیا ہے تاہ وہ کاروباری بننے کے اَپنے خوابوں کو پورا کریںاور اس بات کو یقینی بنائیںکہ وہ دیگر شہریوں کی طرح تمام سہولیات حاصل کرسکیں ۔ بے گھر کنبوں کی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے اَقدامات کئے جائیں گے ۔‘‘اُنہو ںنے اعلان کیا کہ حکومت جموںوکشمیر پی او جے کے کے شہدأ کی یاد میں سمرتی بھون تعمیر کرے گی ۔بے گھر کنبوں کی ثقافت اور روایات کے تحفظ اور فروغ کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ زمین کی نشاندہی پہلے ہی کی گئی ہے او رجلد ہی تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان بہادر شہریوںکو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جو اَکتوبر 1947ء میں پاکستان کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ہم ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور بے گھر کنبوں کے دُکھ اور تکالیف کو سمجھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے حقوق کو محفوظ بنائیں اور کمیونٹی کی نوجوان پود کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ایک ساز گار ماحول تیار کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ پی او جے کے ہندستان کا اَٹوٹ اَنگ ہے ۔پی او جے کے کے بارے میں پارلیمنٹ میں کیا گیا وعدہ ماتا ویشنو دیوی اور بابا اَمرناتھ کے اَشیرواد سے جلد ہی پورا ہوجائے گا۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئے جموں و کشمیر کی ترقی مرکزی دھارے کی ترقی میں پی او جے کے کے بے گھر افراد کے مکمل انضمام کے بغیر نامکمل ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں تا کہ وہ اپنی حقیقی صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ اَدا کرسکیں۔اُنہوںنے کہا ہم نے یو ٹی سے باہر رہنے والے کنبوں کیلئے 2021 میںرَسائی پروگرام شروع کئے تھے تا کہ کوئی بھی فلاحی سکیم میں پیچھے نہ رہے اور ہنر مندی ، خود روز گار ، سماجی امداد ، سکالر شپ ، کھیل ، معاشی ترقی اور مالی استحکام میں مدد کیلئے مالی شمولیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا وزیر اعظم کا منتر ’’ ونچتوں کو وریاتا‘‘ ہمارے ترقیاتی سفر کی رہنمائی کر رہا ہے ۔گزشتہ 30 ماہ میں ہم نے جامع حکمرانی ، شفاف ، مؤثر اور جوابدہ کو یقینی بنایا ہے اور سب کو یکساں فائدہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ 5 ؍اگست 2019 ء کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دہائیوں سے جاری ناانصافی کو ختم کیا اور والمیکی ، گورکھا ، صفائی کرمچاریوں اور بے گھر افراد کو مساوی مواقع فراہم کئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا ’’ مغربی پاکستان کے کنبوں کو کئی دہائیوں سے امتیازی سلوک کا سامنا تھا ۔ کئی کمیونٹیوں کو ووٹنگ کے حقوق اور آئین میں درج شہریوں کے دیگر حقوق سے محروم کیا گیا تھا ، کئی نسلوں سے دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا گیا ۔ 2019 ء کے بعد انہیں مساوی حقوق دئیے گئے اور سب کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے 7 ذیلی سکیموں کو ’’ مائیگرنٹوں اور وطن واپس آنے والوں کی ریلیف اور بحالی ‘‘ کے تحت ایک سکیم بنانے اور فلاحی سکیموں کو 2025-26 ء تک بڑھانے کیلئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اُنہوںنے بتایا کہ دہلی ، چندی گڑھ ، ہماچل ، پنجاب ، راجستھان اور اتراکھنڈ میں کیمپوں کے ذریعے 21,000 سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اور دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں مسلسل ایسے کیمپ چلائیں گے تا کہ تمام متاثرہ کنبوںکو سرکاری فلاحی سکیموں کا فائدہ مل سکے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی او جے کے کے بے گھر افراد کیلئے ’ یک وقتی مرکزی امداد کے تحت 33,636 معاملات کو منظور کیا گیا اور 1452.33 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ۔ یہ سکیم گزشتہ برس 3 ؍مارچ کو ختم ہوئی تھی ۔ کسی نہ کسی طرح 5,000 کنبے ٹائم فریم کے اندر دعویٰ جمع نہیں کر سکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔ اُنہوں نے مزید یقین دِلایا کہ پی او جے کے کے بے گھرکنبوںکے تمام زیر اِلتوا ٔمسائل کو حل کیا جائے گا ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے باصلاحیت نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے نوجوانوں پر مبنی پروگراموں سے اِستفادہ کریں ۔ مشن یوتھ تمام 17 سکیموں کے فوائد فراہم کرے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کونسل ہونہار کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کے شعبوں میں مواقع اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔ صدر پی او جے کے وستھا پت سیوا سمیتی ڈاکٹر دیپک کپور نے پی او جے کے کے بے گھر اَفراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں کرنے کیلئے حکومت کے تئیں شکریہ ادا کیا ۔ اِس موقعہ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، کمشنر اِمداد اور بحالی کے کے سدھا اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا