پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلیے میوزک بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سارہ رضا خان

0
0

لاہور//’سارے گاماپا‘ سے شہرت پانے والی معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلیے سب سے پہلے میوزک کے شعبے کوبہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔”ایکسپریس“ سے گفتگوکرتے ہوئے سارہ رضا خان نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری آج دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے۔ جس میں بہت بڑا کردارمیوزک کے شعبے کا ہے۔سارہ خان نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے پہلے میوزک کچھ اس طرح سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بناتا ہے کہ پھرہرکوئی سینما گھر کا رخ کرتے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیٹ کے دورکے باوجود بھارت میں میوزک کمپنیاں کام کررہی ہیں اورا?ئے دن کسی نہ کسی معروف اورنوجوان سنگرکے گیت سننے کوملتے ہیں، جبکہ ہمارے ہاں میوزک کاشعبہ انتہائی مایوسی کاشکارہوچکا ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ میوزک سے وابستہ لوگوں کی اکثریت شدید مالی بحران سے دوچارہے۔ ایسے میں اچھا میوزک کیسے بن سکتا ہے۔ اس سلسلہ جہاں حکومت کواپنا کردار کرنے کی ضرورت ہے، وہیں نوجوان فلم میکرزکوبھی ان سازندوں ، موسیقاروں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں جوفلم کے میوزک اوراس کے مزاج کوسمجھتے ہیں۔سارہ خان نے بتایا کہ پلے بیک سنگنگ کیلیے ایک خاص انداز کی آوازیں ضروری ہوتی ہیں، جب تک اس طرح کی آوازوں کو تلاش نہیں کیاجاتا، اس وقت فلم کے میوزک میں کامیابی نہیں مل سکتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ فلم اورسینما کے ساتھ میوزک کے شعبے کوبہتربنانے کیلیے مل کرکام کیا جائے۔ میوزک کامیاب ہوگا توفلم کی کامیابی ریلیز سے پہلے ہی ممکن ہوجائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا