لازوال ڈیسک
جموںپاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ایک مہارتنا PSUنے ایک رنگین ڈوپلر الٹراساو¿نڈ مشین اور ہائی فریکوئنسی جنریٹر کے ساتھ 300 ایم اے ایکس رے مشین چیف میڈیکل آفیسر، بڈگام، کشمیر کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چھترگام کے طبی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے فراہم کی ہے۔واضح رہے کیلاش راٹھور، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پاور گرڈ، ناردرن ریجنII نے دو ہائی اینڈ جدید ترین ٹیکنالوجی مشینیں ڈاکٹر تہمینہ کوثرڈپٹی سی ایم او بڈگام کو شفاعت احمد وانی سینئر جنرل منیجر (RE/ST/SLTS)، پاور گرڈ، ارشد حسین خان، جنرل منیجر (واگورہ)، ڈاکٹر سمیع احمد، بی ایم او،چھترگام اور پاور گرڈ اور محکمہ صحت، بڈگام، کشمیر کے دیگر سینئر افسران کی مجودگی میں حوالے کی جنکی قیمت تقریباً 27 لاکھ روپئے ہے۔تاہم پاور گرڈ کی یہ سی ایس آر کوشش وادی کشمیر کے بڈگام ضلع میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھا ئے گی اور چھترگام میں واقع ہسپتال کو قریبی دیہاتوں کو طبی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ چونکہ یہ اسپتال ضلع بڈگام کا دیہی علاقہ ہے، اس لیے یہ جدید ترین ٹیکنالوجی الٹراساو¿نڈ اور ایکس رے مشینیں ان علاقوں کے لوگوں کو بہت سکون فراہم کریں گی جنہیں بصورت دیگر سری نگر شہر کے اسپتالوں میں جانا پڑتا ہے۔وہیںمحکمہ صحت کے حکام نے دو ہائی اینڈ مشینیں فراہم کرنے پر پاور گرڈ کا شکریہ ادا کیا اور پاور گرڈ سے صحت کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔واضح رہے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ایک مہارتنا انٹرپرائز ہے جو بجلی کی وزارت کے تحت ہے جس کا علاقائی ہیڈ کوارٹر شمالی علاقہII جموں میں ہے۔ پاور گرڈ بین ریاستی بلک پاور ٹرانسمیشن میں مصروف ہے۔ پاور گرڈ کے پاس 172,557 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنیں، 265 سب سٹیشنز اور 480,457 MVA سے زیادہ ٹرانسفارمیشن کی گنجائش ہے۔پاور گرڈ، شمالی علاقہ -II جس کا صدر دفتر جموں میں ہے، اس کا ٹرانسمیشن سسٹم پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ اور چندی گڑھ، لداخ اور جموں و کشمیر میں پھیلا ہوا ہے۔