شنئی دہلی ؍ حید ر آباد (مطیع الرحمن عزیز ) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کور کمیٹی ممبر ساجدہ سکندر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ہماری سپریمو نے جو قدم اٹھایا ہے وہ لائق مبارکباد اور قابل ستائش ہے ۔ ساجدہ سکندر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے لیکن کچھ اقتدار پر قابض سیاسی جماعتیں پانی جیسے قیمتی چیز کو مہیا نہیں کرا پاتے ہیں یہ بڑی کی شر م کی بات ہے ۔ اور ہم ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں ہندوستان کی عوام کو روٹی کپڑا مکان کے ساتھ ساتھ پانی کے بھی انتظام کے لئے عہد بند ہیں ۔ جہاں بھی پانی کی قلت کی خبر موصول ہو گی ہماری پارٹی وہاں کی عوام کو یہ سہولت مہیا کرائے گی ۔ ساجدہ سکندر نے پانی کی قلت کو دور کرنے کی مثال پیش کی اور بتایا کہ مہاراشٹرا کے ایک گائوں منواڈ تالوکا مان گلاہا میں پانی کا بل ادا نہ کرنے پر خاتون کو گائوں والوں کے سامنے پیٹا گیا۔ اس پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ ، قومی صدر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے مہاراشٹر صدر سنیتا تاسندریہ کو فورا سمر سیبل کی فراہمی کا حکم جاری کیا اورسنیتا تاپسندیہ جی نے حکم پر عمل کرتے ہوئے سمر سیبل لگوایا۔ اسی طرح مہاراشٹرا کے ساکارا ضلع کے لوگوں نے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے مدد طلب کی ، اور موجودہ حالات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں 8دن میں ایک بار ہی ٹینکر کے ذریعے پانی ملتا ہے ، جس کی وجہ سے پانی کی پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے حکم جاری کرتے ہوئے مہاراشٹرا صدر سنیتاتاپسندریہ کو اس کام کو پورا کرنے کیلئے کہا۔ سنیتا تاپسندریہ جی نے اس پر عمل کرتے ہوئے مانتالکا کے پانون گائوں کے لوگوں کیلئے بوریول سمر سیبل لگوا کر گائوں کے تمام لوگوں کو تحفہ دیا۔ ساجدہ سکندر نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خدمات بے لوث ہیں ،جہاں بھی مظلوم عوام نظر آتی ہے وہاں ڈاکٹر نوہیرا شیخ یا پارٹی کارکنان مظلوموں کی دادرسی کیلئے ضرور نظر آتے ہیں ۔
ساجدہ سکندر نے ایک شعر کے ساتھ بات ختم کی اور کہا۔۔