پانی پر کیجریوال کا پاسوان کو چیلنج، راجدھانی میں پانی کا معیار کافی بہتر

0
0

نئی دہلی،   (یو این آئی) دہلی میں پینے کے پانی پر آئی رپورٹ پر فوڈ اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ راجدھانی میں پانی کا معیار کافی بہتر ہے اور اس پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ۔مسٹر کیجریوال نے پیر کو پریس کانفرنس میں مسٹر پاسوان کی طرف سے جاری گزشتہ ہفتہ ایک رپورٹ کی بنیاد پر دہلی میں پانی کی کوالٹی کے نہایت خراب اور اسے پینے کے لائق نہیں بتانے پر انہیں چیلنج کیا اور کہاکہ پانی پر سیاست نہیں کی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال دہلی میں ہوا کے معیار میں بہتری نظر آرہی ہے اور اوڈ ایون کو آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔دہلی حکومت نے آلودگی کے پیش نظرچار نومبر سے 15نومبر تک اوڈ ایون نافذ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا