’پانی بچاﺅ،زندگی بچاﺅ‘ این ایس ایس اور سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ کے اشتراک سے مباحثة منعقد

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ// گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں این ایس ایس اور سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ کے اشتراک سے ایک مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کالج پرنسپل پروفیسر سید مصرف حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان ذی وقار ڈاکٹر شمیم بھٹی ، ایکسم ای این پی ایچ ای راجندر کمار شرما تھے ۔اس موقع پر مقررین نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے اسکا بچانا ہم سب کی ذمہ دادی ہے پانی کا استعمال کہیں بھی ہو اس کو ضرورت کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہئے پانی نہ بچانے سے ہمارا مالک ناراض ہوتا ہے دوسری طرف پانی نہ بچانے سے ہمارا ذاتی نقصان ہوتا ہے پانی کی ہم سب کو ضرورت ہے اور اس ضرورت کو کم بانٹ کر بھی پورا کرسکتے پانی کی قدر کریں اور پانی کی اہمیت کو سمجھےں۔س موقعہ پر 10 طلبہ نے پانی بچاﺅ زندگی بچاﺅ کے موضوع پر مقالات پیش کئے اور ان طلبہ کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔تقریب میںکالج پرنسپل پروفیسر سید مصرف حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ اس پروگرام کا مقصد پانی بچانے لئے نوجوان نسل کو سیر حاصل درس دینا ہے میں کالج کی این ایس ایس یونٹ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے سوسائٹی کے اشتراک سے کالج میں اسطرح کی سرگرمیوں کو پروان چڑہایا ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش کرونگا کہ پانی کے تئیں ہر گھر میں بیداری لانے کی کوشس کریں واضح رہے آج گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ایک پروگرام پانی بچاﺅ زندگی بچاﺅ کے تعلق سے منعقد کیا گیا جس میں طلبہ نے شرکت کی اور پانی کی افادیت پر سے سیر حاصل جانکاری لی اور پانی بچانے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا