پانچ ریاستوں کی اسمبلی الیکشن میں اقلیتوں کواعتمادمیں نہ لیناکانگریس کی ہار کی وجہ

0
0

دیگر سکولرپارٹیوں کی صورتحال بھی جوں کی توں معاملہ انتہائی تشویش ناک:غلام نبی آزاد
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍؍ اقلیتوں کو اعتماد میں نہ لینے کے باعث کانگریس کواسمبلی الیکشن میں شکست سے دو چار ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے پروگریسو ڈیموکریٹک آزادپارٹی کے سربراہ نے کہاکہ اقلیتوں کے بارے میں ڈی جی پی سے توقع تو نہیں رکھی جا سکتی تاہم کانگریس نے بھی انہیں محروم کیااور دوسری سکولرپارٹیوں کی جانب سے بھی اقلیتوں کو نظراندازکیاجارہاہے جوملک میںبحثیت تشویش ہے ۔ ملک کی پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی الیکشن اور چارریاستوں میں نتائج سامنے آنے کے بعد تین ریاستوں میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت اور کانگریس کی ہار پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہاکہ 137برسوں سے کانگریس اقلیتوں کی چمپئن رہی تاہم موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے کانگریس اقلیتوں کو اعتمادمیں لینے سے محروم رہی ۔انہوںنے کہاپچھلے کئی برسوں سے ریاست میں اقلیت کاکوئی بھی وزیراعلیٰ نہیں ہے۔ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی کہ وہ اقلیتوں خاص کرمسلمانوں کو چناؤ کے دوران بحیثیت اُمیدوار کے طو پرپیش کرنے کی تمناتو نہیں کی جاسکتی تاہم کانگریس بھی اقلیتوں کو نظرانداز کرتی رہی او ردوسری سیکولر پارٹیوں نے بھی اقلیوں کے ساتھ یہی سلوک رواں رکھااور یہ پیغام اب دن بدن بڑھایاجارہاہے جوقابل تشویش ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ کانگریس کوملک بھرمیں اپنی ناکامیوں کاسختی کے ساتھ جائزہ لیناہوگا ۔پانچ ریاستوں میں ایک میں کامیابی ملناکانگریس کے لئے خفت کاسامان ہے خوشی کانہیں جن تین ریاستوں کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہار کویقینی بنایاجاتا تھاوہاں انہیں کامیابی ملی ہے جو کانگریس سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے لئے بھی فکرمندی کی بات ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا