پالی ٹیکنیک ڈگری کالج ساتھرہ پونچھ کا افتتاح

0
0

پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون افتتاحی تقریب میں شامل
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کے بلخصوص تحصیل منڈی کے لوگوں لئے اج ایک تاریخی دن تھا۔جب منڈی کے ساتھرہ میں پالی ٹیکنکل کالج کا افتتاح ہواہے۔ رقی اور حوشحالی کی طرف ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوے یہاں کی عوام کو یہ نادر تحفہ نصیب ہواہے۔ جس کے لئے گزشتہ گزشتہ کئی سالوں سے جدوجہد جاری تھی۔پالی ٹیکنیکل کالج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد آج افتتاح کیا گیا۔اس دوران جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے خصوصی سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسین سامون کے ہاتھوں افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین تعظیم اختر،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ،بلاک ترقیاتی کونسل ممبر فریدہ بی کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات کالج عملہ وطلباء￿ نے تقریب میں شرکت کی۔ تمام سیاسی سماجی لوگوں نے تقریب میں شرکت پالی ٹیکنیکل کالج کی افتتاحی پروگرام میں میں لوگوں نے شرکت کے دوران لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس کالج کی تعمیر کو مکمل کیا۔ اور اسے آج باضابطہ طور پر پر بچوں ٹیکنیکل تعلیم کے لئے کھول دیا گیا۔ جس سے یہاں کے نوجوان استفادہ کرتے ہوے اپنی زندگیوں کو روشن بنانے میں کامیاب ہونگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا