پاسپورٹ آفس سری نگر نے 5 اگست سے 25 ستمبر تک 6400 پاسپورٹ جاری کئے

0
0

سری نگر؍؍وادی کشمیر میں جاری ہڑتال اور مواصلاتی پابندی کے باوجود پاسپورٹ آف سری نگر کی جانب سے 5 اگست سے 25 ستمبر تک 6400 پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر سری نگر بی بی ناگر نے یو این آئی کو اعداد وشمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس سری نگر میں آن لائن فارم جمع کرنے اور پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے وادی میں خصوصی کونٹر کھولے ہیں جہاں سے درخواست دہندگان اپنے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ پاسپورٹ آفس سری نگر میں روزانہ کی بنیاد پر ایک سو درخواستوں کو نپٹایا جاتا ہے’۔ مسٹر ناگر نے کہا کہ ان کا محکمہ چند ہفتوں تک تیار شدہ پاسپورٹ درخواست دہندگان تک پہنچا نہیں پایا تھا، تاہم اس دوران بھی ہم نے کچھ پاسپورٹ اپنے دفتر میں درخواست دہندگان کے سپرد کردیے۔ انہوں نے کہا: ‘ہمارے دفتر میں معمول کا کام کاج صرف پانچ اور چھ اگست کو متاثر رہا۔ ڈاک خدمات متاثر رہنے کی وجہ سے ہم کچھ ہفتوں تک تیار شدہ پاسپورٹ درخواست دہندگان تک پہنچا نہیں پائے۔ لیکن اس دوران بھی ہم نے پاسپورٹ آفس کونٹر پر 71 پاسپورٹ درخواست دہندگان کے سپرد کردیے’۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘پاسپورٹ آفس سری نگر میں روزانہ کی بنیاد پر 100 درخواستیں نپٹائی جاتی ہیں۔ پانچ اگست سے 25 ستمبر تک 6468 پاسپورٹ جاری کئے جاچکے ہیں’۔ تاہم مسٹر ناگر نے اعتراف کیا کہ مواصلاتی پابندی کی وجہ سے آن لائن پاسپورٹ فارم جمع کرنے کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا: ‘5 اگست سے پہلے ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر 200 سے 300 پاسپورٹ فارم آتے تھے۔ اب قریب 100 فارم ہی آتے ہیں’۔ پاسپورت آفیسر نے کہا کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باوجود اننت ناگ اور بارہمولہ میں ہمارے مراکز کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا: ‘ان مراکز میں تعینات اہلکار لوگوں کو انڈیا میں کہیں بھی آن لائن فارم جمع کرنے کے لئے کہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ یہ فارم سری نگر دفتر بھیجتے ہیں جہاں ہم ان پر کام شروع کرتے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے محکمے کو ریاستی پولیس اور محکمہ ڈاک سے بھرپور تعاون ملتا ہے جس کی بدولت وہ موجودہ حالات میں بھی لوگوں کی مدد کرپا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا