پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں تمام مورچوں کے اجلاس کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں بی جے پی کے تمام مورچوں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی وبودھ گپتا نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں ہر مورچہ کا کردار اہم ہے۔اس موقع پرجموں و کشمیر بی جے پی کے سکریٹری اروند گپتا، بی جے وائی ایم پربھاری منیش شرما، اور جموں کے ضلع صدر پرمودھ کپاہی، میٹنگ میں جنرل سکریٹری کے ساتھ تھے۔وہیںوبود ھ گپتا نے میٹنگ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، خواتین، کسان، نوجوانوں اور اقلیتی برادریوں کی نمائندگی کرنے والے مختلف مورچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مورچوں کی تشکیل کا مقصد مذکورہ برادریوں میں سے ہر ایک کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ان سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان مورچوں کے ذریعے بی جے پی کو اپنی بڑی آبادی سے براہ راست رابطہ رکھنے اور انہیں پارٹی کی حمایت کے لیے راضی کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔وبود گپتا نے کہا کہ بی جے پی مختلف مورچوں کے ارکان کی بھلائی اور ترقی کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتی ہے اور وقتاً فوقتاً ان کی میٹنگوں کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔