’پارٹی بعد میں انسانیت اور ملک کا قانون پہلے‘

0
0

آصفہ قتل و عصمت دری معاملہ پر بغیر ذات پات انکوائری مکمل کی جائے :مشتاق انقلابی
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے سنیئر بھاجپا یوتھ لیڈر اوربھاجپا ایس ٹی مورچہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری چوہدری مشتاق انقلابی نے پریس کے نام جاری بیان میں کہا ہے کہ معصوم آصفہ کے قاتلوں کو جتنا جلدی ہوسکے پھانسی پر لٹکایا جائے ورنہ انسانیت کو شرمسار کر نے والے ایسے غدار لوگوں کے دلوں سے خوف نکل جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح سے کچھ لوگ معصوم آصفہ کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ایسا ہرگز ہونے نہیں دیا جائے گا مشتاق انقلابی نے کہا کہ یہ کیسی سیاست ،یہ کیسا ڈرامہ، یہ کیسی جمہوریت، یہ کیسی انسانیت ہے جہاں ایک معصوم کے قاتلوں کو بچانے کے لئے بار بار ملک کا ترنگاہ لے کر احتجاج کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کیا ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں ایک معصومکو انصاف دینے پر سیاست کرنا کیا ہمارے ملک کا قانون یہ اجازت دیتاہے؟ انہوں نے کہا ہمارے لئے کوئی پارٹی بعد میں ہے ملک کا قانون اور انسانیت پہلے ہے ہم ہر گز یہ برداشت نہیں کریں گے کہ معصوم آصفہ کے قاتلوں کو بچانے پر سیاست کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جو معصوم آصفہ کے قتل پر سیاست کررہے ہیں کہ اگر خدا نہ کرے اگر یہ اپنی بچی ہوتی تو کیا آپ قاتل کو بچاتے یا پھانسی پر لٹکانے کی مانگ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کافی عرصہ سے کچھ لوگ ملک کا ترنگاہ ہاتھ میں اٹھا کر احتجاج کر رہے ہیں کہ آصفہ کے قاتلوں کو چھوڑدیا جائے اور ہم لوگ آپنی آنکھوں سے یہ تماشہ دیکھ رہے ہیں کہ آصفہ کے نام پر سیاست کی جارہی ہے انہوں نے کہا اگر سیاست کرنی ہے تو اور بہت مسائل ہیں لیکن معصوم آصفہ کے قاتلوں کو بچانے کی کوشش نہ کی جائے اور جو جو لوگ انسانیت کو شرمسار کر نے والی سازش میں پائے جارہے ہیں ان پرفوراً کاروائی کرکے ان ظالموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر پھانسی پر لٹکایا جائے ورنہ ایسا نہ ہو کہ ریاست کے حالات خراب ہوں انہوں نے کہا ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت کئی مسائل کو لے کر حالات ٹھیک نہیں ہیں اور اگر ایسا ہوگیا کہ معصوم آصفہ کے قاتلوں بچایا گیا تو ریاست میں آگ لگ جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا