پیرس، 04 اگست (یو این آئی) ہندوستانی ایتھلیٹ پارول چودھری پیرس اولمپکس میں خواتین کے 3000 میٹر اسٹیپل چیس مقابلے کے راؤنڈ 1 میں اپنی ہیٹ میں آٹھویں نمبر پر رہیں۔
29 سالہ ہندوستانی ایتھلیٹ نے آج اسٹیڈ ڈی فرانس میں منعقدہ مقابلے میں اپنے سیزن کا بہترین وقت 9:23.39 کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا۔ اس مقابلے میں صرف ٹاپ پانچ رنرز ہی فائنل میں پہنچتے ہیں۔
پارول خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپل چیس اور 5000 میٹر دونوں میں قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔