تشکیل تک جدید قوم کے شاندار جمہوری سفر کا گواہ رہا ہے: لوک سبھا اسپیکر
یواین آئی
نئی دہلی؍؍پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کارروائی کا آج آخری دن ہے اور آج کے بعد ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں چلائی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اراکین نئی امیدوں اور توقعات کے ساتھ نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے۔ مسٹر برلا نے یقین ظاہر کیا کہ نئی عمارت میں ہندوستان کی جمہوریت نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس آزادی کے تاریخی لمحے سے آئین ہند بنانے کے پورے عمل اور اس کے ساتھ جدید قوم کے شاندار جمہوری سفر کا گواہ رہا ہے۔ آزاد ہندوستان کی پہلی لوک سبھا کے اسپیکر گنیش واسودیو ماولنکر کو یاد کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ ترین جمہوری ادارے کے پہلے اسپیکر کے طور پر انہوں نے رولز کمیٹی، استحقاق کمیٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اور دیگر کئی پارلیمانی کمیٹیاں قائم کیں اور ایوان کے اندر اعلیٰ ترین روایات کی بنیاد رکھی۔ لوک سبھا کے سابق اسپیکروں کی نمایاں شراکت کو یاد کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ سابق 16 اسپیکروں نے پارلیمنٹ کی بہترین روایات قائم کیں۔ایوان کو مکالمے کی ثقافت کی زندہ علامت قرقر دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں مختلف جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے اور اختلاف رائے کے درمیان ملک کے مفاد میں اور پارلیمانی بحث کے طریقہ کار کے ذریعے اجتماعی طور پر فیصلے کئے گئے۔ ملک کے عوام کی زندگیوں میں سماجی و اقتصادی تبدیلیاں لائی گئیں اور قانون بنائے گئے۔ ایوان کی شاندار کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفات اور بحران کے وقت بھی ایوان نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ ان کا مقابلہ کیا ہے۔