پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل حکومت کی طرف سے کل جماعتی اجلاس طلب

0
0

نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے پہلے حکومت نے بدھ کے روز آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، جس میں اجلاس کی کارروائی بحسن و خوبی چلانے کے لیے مختلف مسائل پر بات چیت کی جائے گی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعرات سے شروع ہوگا اور 11 اگست تک جاری رہے گا 23 دنوں تک چلنے والے اس اجلاس میں کل 17 نشستیں ہوں گی۔ کل جماعتی اجلاس کے دوران حکومت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لیے تمام پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کرے گی۔

قبل ازیں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے تمام پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ مانسون اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام اور دیگر مسائل پر بامعنی بحث میں حصہ لیں۔

اطلاعات کے مطابق، 20 جولائی (جمعرات) سے شروع ہونے والے مانسون سیشن میں تقریباً 32 بل پیش کیے جانے کی امید ہے۔ ان مسودہ بل میں فاریسٹ بل اور ڈیٹا پروٹیکشن بل بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) نے منگل کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں 39 پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ دوسری طرف 26 پارٹیوں کے ساتھ اپوزیشن نے بنگلور میں دو روزہ میٹنگ کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا