پارلیمنٹ کی سیکورٹی خلاف ورزی کیس

0
0

دہلی کی عدالت نے پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کی ایک عدالت نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں دہلی پولیس کی عرضی پر سماعت کے بعد جمعرات کو جاری ایک حکم میں پولیس کو معاملے کی جانچ مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا اضافی وقت دیا ہے۔اسپیشل جج ہردیپ کور نے دہلی پولیس کی درخواست پر سماعت کے بعد اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 30 دن کا وقت دیا۔ عدالت نے کیس کے تمام چھ ملزمان کی عدالتی تحویل میں بھی 25 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
دہلی پولیس کی طرف سے دائر درخواست میں انہوں نے عدالت سے کیس سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 45 دن بڑھانے کی درخواست کی۔کیس کی سماعت کے لیے تمام ملزمان کو جسمانی طور پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ کیس 13 دسمبر 2023 کو پارلیمنٹ حملے کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔
اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دہلی پولیس نے ملزم منورنجن، نیلم آزاد، ساگر شرما، امول شنڈے، للت جھا اور مہیش کماوت کو گرفتار کر لیا ہے۔تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت تحقیقات جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا