’پارلیمنٹ کی حفاظت میں کوتاہی‘

0
0

دہلی پولیس نے ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کے لیے عدالت سے اپیل کی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی پولیس نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت میں سیندھ لگانے کے الزام میں گرفتار تمام چھ لوگوں کے پولی گراف ٹیسٹ کی اجازت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔پٹیالہ ہاؤس میں ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور کی عدالت نے دہلی پولیس کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ وہ اس معاملے پر 2 جنوری کو غور کرے گی۔عدالت نے کہا کہ چونکہ کیس کے تمام ملزمان کے وکیل موجود نہیں ہیں، اس لیے کیس کی سماعت 2 جنوری کو ہوگی۔13 دسمبر کو پیش آنے والے واقعے کے معاملے میں گرفتار ساگر شرما، منورنجن ڈی، امول شندے، نیلم دیوی، للت جھا اور مہیش کماوت عدالتی احکامات کے تحت 5 جنوری 2024 تک دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی تحویل میں ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ملزمان کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف سنگین دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا