یواین آئی
نئی دہلی؍؍ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18جولائی سے شروع ہوگا اور دس اگست تک چلے گا۔ پارلیمانی امور کے ویر اننت کمار نے آج یہ اطلاع دی ۔ اس اجلاس کے دوران تیرہ کام کے دن ہوں گے ۔ پارلیمنٹ کا سابقہ اجلاس( بجٹ اجلاس) مختلف معاملات پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے رخنہ کا شکار رہا تھا جس سے کئی اہم بل پاس نہیں ہوسکے تھے ۔ یہ دیکھتے ہوئے مانسون کا اجلاس کافی اہم ہوگا۔ اس اجلاس میں حکومت کئی اہم بلوں کومنظور کرانے کی کوشش کرے گی جن میں تین طلاق کا بل اور دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے سے متعلق بل شامل ہیں۔ مسٹر کمار نے کہا کہ حکومت تمام اپوزیشن جماعتوں سے تعمیری تعاون چاہتی ہے جس سے اس اجلاس میں بہتر کام کاج ہوسکے ۔