پارلیمانی انتخابات

0
0

شمالی کشمیر کی سیٹ کے لئے پیپلز کانفرنس کے امید وار سجاد غنی لون ہوں گے
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے پیر کے روز سجاد غنی لون جو پارٹی کے صدر ہیں، کا شمالی کشمیر کے لوک سبھا حلقے کے لئے پارٹی کے پارلیمانی امید وار کے طور اعلان کیا۔پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ اہم اعلان پیر کے روز پارٹی کے سینئئر جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری نے کیا۔عمران انصاری نے کہا: ‘ پارٹی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور آنے والے پالیمانی انتخابات میں آگے بڑھنے کے بہترین راستے کا تعین کرنے کے لئے پارٹی کی طرف سے سونپی گئی ذمہ داری کے پیش نظر میں نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران پارٹی لیڈروں کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی اور تمام حلقوں اور بلاکوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کی’۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر ہم نے بارہمولہ پارلیمانی نشست سے انتخابات لڑنے اور امید وار کھڑا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا: ‘بارہمولہ پارلیمانی نشست کے لئے پارٹی قیادت اور دیگر رہنمائوں و کارکنوں نے پارٹی صدر سجاد غنی لون کی بھاری اکثریت سے تائید کی ہے لہذا میں انتہائی مسرت کے ساتھ علان کرتا ہوں کہ سجاد غنی لون نے پارٹی کے اس مطالبے کو تسلیم کیا ہے اور وہ پارٹی کی طرف سے بارہمولہ پارلیمانی نشست کے امید وار ہوں گے’۔
انہوں نے کہا: ‘پارٹی قایدت ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ 7 دہائیوں کے طویل اور تکلیف دہ انتظار کے بعد سجاد غنی لون اپنے تقریروں ست عوام کی منصفانہ مقصد کی وکالت کریں گے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا