ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے مستعفی

0
0

فلوریڈا، // ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کین ولیمسن نے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کردیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن تینوں فارمیٹس میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ گروپ مرحلے میں پاپوا نیوگنی اور یوگینڈا کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی لیکن ابتدائی دو میچوں میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان سے شکست کے باعث وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 136 رنز بناسکی تھی۔
جبکہ 8 جون کو افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی تھی۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا