ٹیکس چوری؟

0
0

کئی معروف تاجروں کے تجارتی یونٹوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے
یواین آئی

جموںپنجاب سے تعلق رکھنے والے محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکارں نے جمعرات کو جموں میں کئی نامورتاجروں کے تجارتی یونٹوں پر چھاپے ڈالے۔ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ پنجاب انکم ٹیکس ٹیموں نے جموں میں جمعرات کی صبح بہ یک وقت گاندھی نگر اور رگوناتھ بازار علاقوں میں کئی تجارتی یونٹوں پر اچانک چھاپے ڈالے۔انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس ٹیموں نے تجارتی یونٹوں، ہوٹلوں سپر بازاروں کے علاوہ کئی نامور تاجروں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے۔انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور دستاویز اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا