ٹیچ فار انڈیا کے فیلوشپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍بچوں کی تعلیم میں برابری لانے کے لیے کام کرنے والی تنظیم ٹیچ فار انڈیا نے اپنی 2025 فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2024 ہے۔تنظیم نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ٹیچ فار انڈیا فیلوشپ ایک دو سالہ، کل وقتی پیڈ فیلوشپ پروگرام ہے جو بلند نظر افراد کو تعلیم کے میدان میں رہنما بننے اور تبدیلی لانے کے قابل بناتا ہے۔ 2024 کے گروپ میں 640 سے زیادہ فیلو شامل ہوچکے ہیں، جو تعلیم میں مساوات لانے کی مہم میں پروگرام کے بڑھتے ہوئے اثرکا ثبوت ہے۔
اس فیلوشپ کے لیے درخواست کا عمل بہت مسابقتی ہے اوراس کے لئے ہندوستان کے سب سے زیادہ باصلاحیت اور ہونہار لوگوں سے درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ اس کے بعد منتخب فیلوز کے لئے ایک سخت تربیتی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، جس میں انہیں تعلیمی نظام کو اس کی جڑ میں جاکر سمجھنے کا چیلنج اور ترغیب دی جاتی ہے۔ٹیچ فار انڈیا فیلوشپ کا ایک منفرد پہلو موجودہ تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کا موقع ہے۔ اس سے انہیں قیادت کے مختلف پہلوؤں، مسائل کے حل کے بارے میں علم ملتا ہے اور وہ حقیقی زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرنا سیکھتے ہیں، جس سے ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں ایک بڑی تبدیلی ا?سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا