ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحصیل چیئرمین شمیم الحسن انصاری نے پرانی پنشن سکیم کی بحالی کا مطالبہ کیا

0
0

کہا اساتذہ قوم و ملت کی شان ہیں،ا ن کے مسائل کا ازالہ کیا جانا چاہئے
ریاض ملک
منڈی؍؍ ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحصیل چیئرمین شمیم الحسن انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جو کہ عرصہ دراز سے اساتذہ کے مسائل کو لیکر سرگرم ہے نے پرانی پنشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی،پرموشن کے علاوہ رہبر تعلیم ٹیچر اساتذہ کے ابتدائی پانچ سالوں کو سروس ریکارڈ میں شامل کرنے جیسے مسائل کے ازالے کی مانگ کر رہی ہے ۔انصاری نے کہا کہ استاد قوم وملت کی شان ہیں اور استاد کا عظیم مرتبہ ہے کیونکہ ملک میں عظیم انسان اور اعلیٰ عہدیدار استاد کی بدولت ہوتے ہیں ۔انصاری نے کہا کہ پرانی پنشن ملازم کو سرکار کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور اسے بحال کیا جانا چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا