’ٹین ہوا سے اڑے ،پتھر لوگ اُڑا لے گئے‘

0
0

مڈل اسکول اڑائی ملکاں کی پرانی عمارت کا مواد غائب
محکمہ تعلیم اسکول کی سرکاری عمارت کی جانب توجہ دے
ظہیر عباس
منڈی//منڈی کے گاو¿ں اڑائی ملکاں کا ہائی اسکول پہلے مقام پر جگہ کی قلت کے باعث دوسری جگہ منتقل ہوا تھا اور اسکول کی سابقہ دو عمارتیں تھیں جن میں دوبڑے کمرے تھے لیکن اسکول منتقل ہونے کے بعد یہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی – کچھ سامان جو سکول کے عملہ نے بچا کررکھا ہے لیکن باقی تمام تر سامان تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور حد یہاں تک پہنچ چکی کہ یہاں کے پتھر بھی لوگ اٹھا کر لے جارہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے – لوگوں نے مانگ کی کہ محکمہ تعلیم جلد از جلد اس سکول کی تباہ حال عمارت کو دوبارہ مرمت کرنے کے لئے اقدام اٹھائے – محمد اسلم سابق نائب سرپنچ اور خواجہ مہتاب دین بانڈے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج سے قریب سات آٹھ سال قبل اڑائی ملکاں کا پرائمری اسکول کا درجہ بڑھا کر مڈل سکول کیا گیا تھا جو آج ہائی سکول ہے – اس وقت اسکول کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے مگر یہاں پر موجود عمارت کے جو دو بڑے کمروں پر مشتمل تھی تیز ہوا کی وجہ سے اس کے ٹین اڑ گئے جس کے بعد سکول کے عملہ نے کچھ چیزیں سنبھال لی لیکن کچھ خرد برد ہوچکیں ہیں ۔اس کے بعد چند ارد گرد کے لوگوں نے اب اس کی دیواروں کے پتھر بھی اٹھا کر اپنے گھروں کی تعمیر میں استعمال کرنا شروع کردئے ہیں مگر محکمہ بالکل خاموش تماشاہی بنا ہوا ہے – انہوں نے محکمہ تعلیم اعلی عہدیداران سے گزارش کی ہے کہ وہ اس اسکول کے مواد کی حفاظت کے لئے اقدام اٹھائے انھوں نے کہا کہ یہ اسکول ہائی اسکول بن چکا ہے جو گاﺅں کے ایک کونے میں واقع ہے اور جو عمارت تباہ و برباد کر دی ہوگئی وہ پانچ وارڈوں کے بیچ ہے – جہاں پر اسکول دیا جانا اشد ضرورت ہے -اس موقع پر انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے اس جگہ پر نسواں پرائمری اسکول دیا جائے – اس موقع پر نواز شریف ملک نے بھی محکمہ سے مانگ کی کہ محکمہ جلد از جلد موقع پر پہنچ کر اس اسکول کے مواد کی خبر گیری کرے اور ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے جو اس عمارت کو تباہ و برباد کرنے میں ملوث ہیں –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا