ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل ‘ہیلینا کا لگاتار دوسرا کامیاب تجربہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، فضائیہ اورآرمی نے منگل کو اونچائی والے علاقوں سے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر سے دیسی ساختہ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ‘ہیلینا کا کامیاب تجربہ کیا۔وزارت دفاع کے مطابق آج کا ٹیسٹ مختلف بلندیوں سے مختلف فاصلے کے لیے کیا گیا۔ تجربے کے دوران میزائل نے نقلی ٹینک کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر فوج کے سینئر کمانڈر اور ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدان بھی موجود تھے۔ اس میزائل سسٹم کی افادیت پے درپے کامیاب تجربات سے ثابت ہو چکی ہے جس سے ‘ہیلینا کو مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ اس سے قبل راجستھان کے پوکھران میں ہیلینا کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جس نے صحرائی علاقے کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا تھا۔ہیلینا تیسری نسل کا فائر اینڈ فرجٹ کلاس اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ہے جو براہ راست اور اوور ہیڈ دونوں طریقوں سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل ہر قسم کے موسم میں دن رات حملہ کر سکتا ہے اور روایتی اور دھماکہ خیز دونوں ہتھیاروں سے جنگی ٹینکوں کو تباہ کر سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا