ٹینک شکن گائڈیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلیدفاعی تحقیقات و ترقیات کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ملک میں ہی تیار ہلکے ٹینک شکن گائڈڈ میزائل کا مسلسل دوسری بار کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل ہلکی ہے اور اسے آسانی سے کہیں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ یہ میزائل جدید اور بہت اعلی درجے کی تکنیک سے لیس ہے جس سے فوج کی طاقت بڑھے گ¸ اور وہ ناقابل رسائی علاقوں میں بھی دشمن پر درست حملے کر سکے گی۔ اس میزائل کا آج راجستھان کے صحرائ¸ علاقے میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او نے بدھ کو بھی اس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ دونوں ہی ٹیسٹ میں میزائل نے درست نشانہ لگایا اور مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے میں کوئی چوک نہیں کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا