ٹھکرائی میں طبی مراکز رہتے ہیں بند ،عوام پریشان ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا سے مداخلت کی اپیل

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ // کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر علاقہ ٹھکرائی کے پکالن اور سرواں میں سرکار کی جانب سے طبی مراکز قائم کئے گئے ہیںجو اکثر بند رہتے ہیں۔اسی ضمن میںپکالن کے مقامی شخص نریش کمار شرما نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پکالن ہیلتھ سینٹر کئی دنوں سے بند ہے ایک اور مقامی شخص منیشور شرما نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام یا پھر بلاک میڈیکل آفیسر تعینات ملازموں کی حاضری کو یقینی بنانےمیں بالکل ناکام ہوئے ہیں یا پھر ان کی ملی بھگت سے تعینات ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو بھی جانکاری دی لیکن محکمہ کو ٹس سے مس نہیںہوا۔ جب اس ضمن میں نمائندہ نے چیف میڈیکل آفیسر سے بات کی تو انہوںنے کہا کہ یہ سارا کام بلاک میڈیکل آفیسر کشتواڑ کا ہے اور بی ایم او کشتواڑ کو اس بارے میں جانکاری دے کر تعینات ملازموں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا سے پر زور مانگ کی ہے کہ محکمہ صحت کے اعلی آفیسران کے خلاف اور تعینات ملازموں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ جس سے علاقہ کے غریب عوام کے ساتھ انصاف ہو سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا