ٹھاکر رندھیر سنگھ دوسری بار این سی پی کے ریاستی صدر منتخب

0
0

لازوال ڈیسک
جموںسابق وزیر ٹھاکر رندھیر سنگھ کوایک مرتبہ پھر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا جن کے نام کا بطور صدر کرشن کمار ڈگرا چیئر مین سٹیٹ الیکشن اتھارٹی نے اعلان کیا اس موقع پر چوہدری دیو راج، ڈاکٹر لیاقت علی ماگرے، ستپال شرما ، عبدالمصطفیٰ محمد اکبر علی چشتی اور اشوک بھٹ موجود تھے جنہوں نے ٹھاکر رندھیر سنگھ کی حمایت کی ۔کرشن کمار ڈگرا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات کی ٹھاکر رندھیر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم ہو ا واضح رہے ٹھاکر رندھیر سنگھ 1962ئ میں کٹھوعہ سے بطور ایم ایل اے فاتح ہوئے اور اس کے بعد لگاتار تین مرتبہ بلاور سے فتح حاصل کی۔اس موقع پر ٹھاکر رندھیر سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی نے ایک عوامی تحریک بنائی ہے اور ہم جموں ، کشمیر اور لداخ کو تحفظ فراہم کریں گے تاکہ رشوت خور عناصر سے ریاست کو بچایا جائے ، خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور دیگر کئی ترقیاتی مسائل پر انہوں نے تبادلہ خیال کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا