ڈرائیور ہلاک ، دوسرا شدید طورپر مضروب
سرینگر //یو پی آئی // ٹھاٹھری میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ٹھاٹھری کشتواڑ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نوین احمد نامی زخمی شہری کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے زخمی شہری کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ خط پیر پنچال میں ٹریفک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کشتواڑ اور مرمت ڈوڈہ میں پیش آئے دو حادثوں کے دوران 20افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سرینگر17 نومبر//یو پی آئی // ٹھاٹھری میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طورپر زخمی ہوا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ٹھاٹھری کشتواڑ میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے نوین احمد نامی زخمی شہری کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے زخمی شہری کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ خط پیر پنچال میں ٹریفک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کشتواڑ اور مرمت ڈوڈہ میں پیش آئے دو حادثوں کے دوران 20افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔