ٹھار بانہال میں سویپ پروگرام کے تحت جانکاری میلے کا انعقاد

0
0

آفیسران نے ووٹران کو جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کی تلقین کی

لازوال ڈیسک

بانہال // سویپ پروگرام کے تحت جمعرات کو اسمبلی حلقہ بانہال کے ہائر سیکنڈری اسکول ٹٹھار میں ایک ووٹران کے لئے ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولی بچوں کے علاوہ مقامی لوگوں اور مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی

https://ecisveep.nic.in/gallery/category/49-jammu-kashmir/

۔وہیںپروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس جہانگیر ہاشمی اس موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے جبکہ ان کے علاوہ ضلع نوڈل آفیسر سویپ و چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن بکرم سنگھ ، اسمبلی حلقہ 55 بانہال کے زونل انوڈل افیسر سویپ و زونل ایجوکیشن افیسر بانہال جمشید احمد خان، وومن ویلفیئر اویئرنیس آفیسر بانہال و زانل ایجوکیشن پلانگ آفیسر روبینہ بٹ ،ڈی ڈی او ہائر سیکنڈری اسکول ٹھار پرنسپل عبدل الرشید گیری بھی موجود تھے – اس موقع پر آفیسران نے ووٹران کو اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ووٹ کی قیمت سے آگاہ کیا – انہوں نے پہلی مرتبہ اس جمہوری عمل میں حصہ لینے والے ووٹران کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ اس دن کو تہوار کی طرح منائیں – انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین نے ہمیں یہ حق دیا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کے استعمال سے اپنا نمائندہ چن سکتے ہیں اور اس طاقت کا ہمیں استعمال کرنا چاہئے ۔اس موقع پر مختلف محکمہ جات جس میں محکمہ صحت، محکمہ آئی سی ڈی ایس، محکمہ تعلیم کے علاوہ مقامی نوجوانوں اور معززین و خواتین کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی – واضح رہے اسمبلی حلقہ بانہال میں پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا