ٹریک مالکان یونین کا وفد ایس ایس پی کشتواڑ سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ //اپنے مختلف مسائل اور مطالبات کو لیکر آج یہاں ٹریک یونین کے مالکوں کا ایک وفد ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چوہدری سے ملاقی ہوا . اس دوران یونین نے ایس ایس پی کو ایک میمو رنڈم بھی پیش کیا ، جس کے ذریعہ یونین نے اپنے مسائل کو اُجار کرتے ہوئے واضح کیا ۔ کہ یونین نے فیصلہ لیا ہے کہ یونین 9 ٹن کی لیمٹ کے ساتھ ایم ۔وی ایکٹ رولز کے مطابق ٹرکوں کو چلائے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے متعدد اور مسائل اُٹھاتے ہوئے یہ بھی مسئلہ بھی اُٹھایا کہ ریاست کے مختلف حصوں سے اس ضلع مین ٹرک آتے ہیں اور جو بھاری 18سے 20ٹن کے ساتھ اور لوڈ ہوتے ہیں ۔اور انہوں نے ان ٹرکوں پر آور لوڈنگ پر اقدام اُٹھانے کی درخواست بھی کی ۔ تاہم اس سلسلہ میں ایس ایس پی کشتواڑ نے ان کے درپیش مسائل کو بغور سننے کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اور موٹر ویکل محکمہ کی جانب اس سلسلہ میں تمام تر ضروری اقدام اُٹھائے جائے گئے ۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی نے ٹرکوں کے لئے متعلقہ حدو کے اندر لوڈنگ کرنے پر ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ جبکہ اس موقع پر وفد میں شامل جنرل سکریٹری ٹرک مالکان ، محمد سلیم شاہ ، ممبر اختر حسین ، ارشد لون ، ایاز منٹو ، اجیت کمار ، کرشن لال فوگی ، سنجے کمار شان و دیگران شامل تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا