ٹریفک پولیس راجوری نیند میں ،پرائیویٹ گاڑیوں کو صرف ای ۔چالان،
شیرازچوہدری
راجوری ؍؍راجوری ضلع میں اکثر تجارتی گاڑیاں ہوں یا مسافر بردار گاڑیاں ہوں ان میں اور لوڈنگ حد سے زیادہ ہے مگر وہ ادارے جو ٹریفک کے نظام کی دیکھ رہے کے لیے ہیں وہ اور لوڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں ۔ٹریفک پولیس راجوری کی بات کریں تو ٹریفک پولیس راجوری خانہ پری کرنے کے لیے پرائیویٹ گاڑیوں یا پرائیویٹ موٹر سائیکلوں کو ای چالان کرنے میں مصروف ہے مگر تجارتی گاڑیاں ہوں یا مسافر بردار ٹیمپو ٹریولر ہوں ان میں کھلے عام اور لوڈنگ ہوتی ہے اور ٹریفک پولیس کا دھیان ان کی طرف نہیں جاتا ۔’لازوال ‘کو موصول ہوئی شامل اشاعت تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ کس طرح ایک ٹرالی میں کتنے لوگ بھرے ہوئے ہیں ۔اگر راستے میں چلتے ہوئے یہ ٹرالی حادثے کا شکار ہو جائے تو اس کی ذمہ داری کون لے گا ؟ـاسی سلسلہ میں کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اگر ٹریفک پولیس راجوری مسافر بردار گاڑیوں یا پرائیویٹ گاڑیوں میں اور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے اور ان پر سختی سے شکنجہ کسے تو اس طرح کے حادثات سے لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔یاد رہے کہ ’لازوال ‘نے اس سے پہلے بھی کئی بار یہ بدنظمی بے نقاب کی مگر اس کے باوجود بھی ٹریفک پولیس راجوری نیند سے نہیں جاگی اور نہ ہی اور لوڈنگ کرنے والوں میں کمی ہوئی۔ آخر کب تک اوورلوڈنگ کی وجہ سے حادثات ہوتے رہیں گے اور لوگ اپنی قیمتی جانے کھوتے رہیں گے۔