سید نیاز شاہ
پونچھ //سڑک تحفظ ہفتہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے پونچھ کے مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چلان کاٹے گئے ۔اس سلسلہ میں ڈی ٹی آئی پونچھ نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیم کو متحرک رکھا ہے اور وقتاً فوقتاً ناکے لگائے جاتے ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے کام کیا جائے۔واضح رہے اس وقت سڑک تحفظ ہفتہ بھی منایا جا رہا ہے جس میںلوگوں کو نظامِ ٹریفک کو بحال کرنے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی جہاں اپیل کی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دو پہیہ چلانے والوں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروںکو دیگر ضروری کاغذات پاس رکھنے کے ساتھ ہیلمٹ پہننے کی صلاح دےنے کے ساتھ ساتھ سیٹ بیلٹ کے استعمال اور اور لوڈنگ سے گریز کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں اورقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کر رہے ہیں ۔