ٹریفک پولیس نے رام بن میں غلط طریقے پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف چالان درج کئے 

0
0

رام بن/ ٹریفک پولیس رام بن نے آج ٹھاٹھری ، دربہ شالہ اور کشتواڑ علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی ملوث ڈرائیوروں کے خلاف چالان درج کئے۔  اِس مہم کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ جتند ر سنگھ کر رہے تھے ۔ اُن کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک ڈوڈہ ۔ کشتواڑ پنکج سوڈھن ، ڈی ٹی آئی ڈوڈہ بھو ویندر سنگھ او رڈی ٹی آئی کشتواڑ کیسر سنگھ بھی تھے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے 18 موٹر اہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیوروں کے خلاف چالان درج کئے۔اِس موقعہ پر ڈرائیوروں کے سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے ، ہیلمنٹ کو پہننے اور گاڑی چلاتے وقت موبائیل فون کا استعمال نہ کرنے کے بارے میں صلاح دی گئی ۔ بعد میں ایس ایس پی ٹریفک نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رینہ کے ساتھ سڑک حادثوں کو روکنے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا