مشتاق احمد دیو
کشتواڑ ؍؍ ٹریفک سے متعلق ہفتہ منایا جانے کے سلسلے میں کشتواڑ میں کئی انواع کے پروگرام ترتیب دیئے گئے اور ٹریفک سے متعلق ضوابط سے عام لوگوں کو آگاہی دی گئی ۔ایک ایسے ہی پروگرام کے دوران اے آر ٹی او کشتواڑ نے مختلف انواع کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک کے قوانین سے متعلق جانکاری دی اور زور دیا کہ وہ سختی سے ان قوانین پر عمل پیرا رہیں ۔اے آر ٹی او کشتواڑ نے دکانداروں وغیرہ سے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ وہ بھی ان قوانین کو جانیںسمجھیں اور انہیں اپنائیں ۔انہوں نے ڈرائیور ں سے کہا کہ وہ مقرر شدہ سواریوں و سامان سے زیادہ مسافروں و سامان کو گاڑیوں میں نہ بٹھا یا جائے اور نہ اٹھایا جائے تاکہ حادثات کے خطروں کو ٹالا جائے ۔انہوں نے سیٹ بیلٹ پہننے کی بھی ڈرائیوروں کو ہدایات دیں اور کہا کہ ٹریفک کو بہتر ڈھنگ سے رواں دواں رکھا جا سکے ۔