‘ٹرمپ کی خارجہ پالیسی سے یورپ بااختیار بنے گا’

0
0

بروسیلزامریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران، یوروپی یونین سے درآمدات پر نئے کسٹم ڈیوٹی شرحوں کی سخت پالیسی اور یوروپی یونین کے دفاعی اخراجات میں اضافہ وغیرہ مغربی ملکوں کو بااختیار بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے ۔امریکہ کے یوروپی اور یوریشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ویس میشیل نے جمعرات کو بروسیلز میں یوروپی اور ناٹو افسران کو خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس طر ح کی پالیسیوں کے نہیں ہونے کی وجہ سے چین، روس اور ایران جیسے ملک امریکہ اور یوروپی ملکوں کو سفارتی اور فوجی قیادت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیں گے ۔مسٹر مشیل نے کہا کہ ان معاملات پر سخت پالیسی اپنانے پر ہمیشہ فوراً اتفاق رائے نہیں ہوجاتا لیکن ان کو نظر انداز کرکے ہمیں اس کی کہیں زیادہ قیمت چکانی پڑے گی۔ان تمام مسائل ، ایران ، دفاعی اخراجات ، تجارت وغیرہ پر امریکہ یورپ کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کررہا ہے ۔ اس کے تئیں ہم پوری طرح سے عہد بند ہیں ۔ ہم ان مسائل پر کھل بحث و مباحثہ او ر تال میل کرسکتے ہیں لیکن ان پر بہر حال ہمیں کام کرنا ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری باہمی کوششوں سے دنیا کے پیچیدہ مسائل کا حل نکل سکے گا۔مسٹر مشیل نے کہا کہ یوروپی اشیاءپر امریکہ کی طرف سے درآمداتی ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ سے تجارتی عدم توازن کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یوروپی دوست ملکوں کی کمزور ہوچکی افواج کو مستحکم کرنے کے لئے دفاع پر دو فیصد خرچ کیا جائے گا۔ ایران نیوکلیائی معاہدہ سے الگ ہونے سے اس کے نیوکلیائی پروگرام کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا