ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر نیتن یاہو سے بات کی

0
0

واشنگٹن، 15 اگست (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات چیت کی ہے۔
یہ معلومات ایکسیوس نیوز پورٹل نے جمعرات کو ذرائع کے حوالے سے دی۔ پورٹل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مسٹر ٹرمپ ان پرمعاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتے تھے، حالانکہ بات چیت کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی سرحد میں داخل ہو کر اور غزہ کی پٹی سے بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیاتھا، جس میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے تھے۔ اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی میں آپریشن آئرن سوارڈس کا آغاز کیا اور انکلیو کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا۔ انکلیو کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 39900 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ ہفتے مصر، قطر اور امریکہ نے اسرائیل اور حماس سے 14-15 اگست کو جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تینوں ممالک کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے حتمی تجویز پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا