ٹرمپ نےنیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کااپنے فارم ہاؤس پر والہانہ استقبال کیا

0
0

واشنگٹن، 27 جولائی (یواین آئی) امریکی ریپبلکنز کے صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا جمعہ کے روز اپنے فارم ہاؤس پر والہانہ استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی سیاست کے اس اہم موڑ پر یہ اہم ملاقات فلوریڈا میں ہوئی۔
العربیہ کی رپورٹ کےمطابق نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی ملاقات کے موقع پر اپنی اہلیہ کو خصوصی طور پر ساتھ لائے تھے۔ ٹرمپ نے ان کی اہلیہ سارا کے دونوں گالوں پر بوسہ دیا اور نیتن یاہو کے ساتھ مضبوط مصافحہ کرتے ہوئے ‘وکٹری’ کا نشانہ بناتے ہوئے تصویر بنائی۔ ملاقات کے بعد اس تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔
نیتن یاہو نے اپنی ایک ایسی تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ ایک ہیٹ پکڑے ہوئے ہیں جو ان کی مکمل فتح کو ظاہر کر رہا تھا۔ جو فتح وہ حماس کے خلاف حاصل کرنے کے لیے زور دے کر اظہار کرتے ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران ایک مختلف ‘ٹون’ نظر آئی، کملا ہیرس کے ساتھ نیتن یاہو کی ملاقات میں ان کا انداز اور’ ٹون’ کافی مختلف تھی۔
کملا ہیرس نے جمعرات کے روز نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران نہ صرف انہیں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پھر کہا، جیسا کہ جو بائیڈن انتظامیہ پچھلے چند ہفتوں سے متواتر کہہ رہی تھی۔ امریکی نائب صدر نے غزہ میں ہلاکتوں پر بھی خاموش نہ رہ سکنے کا اشارہ دیا۔
نائب صدر کملا ہیرس نے رپورٹرز سے کہا ‘ پچھلے نو ماہ کے دوران غزہ میں ہوتا رہا وہ بہت تباہ کن رہا، ہلاک شدہ بچوں، بھوک سے بلکتے بے گھر لوگوں کی تصاویر اور ان لوگوں کی تصویریں جو ایسے لوگوں کے حالات جن میں سے بہت سے دو بار بے گھر ہوئے، بہت سے تین بار بے گھر ہوئے اور بہت سے ایسے بھی ہیں کہ چار بار بے گھر ہونا پڑا۔ ‘
اسرائیل کی غزہ میں اسی جنگ کے دوران اب تک 39175 فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی 90 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ بلاشبہ ان ہلاکتوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
اس تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات انتہائی گرمجوشی اور والہانہ انداز کے ہیں۔ اس کے بر عکس موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ معاملات میں ایسا نہیں ہے۔
نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے بدھ کے روز اپنے خطاب میں بھی سابق صدر اور ری پبلکنز کے موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بہت تعریف کی ، خصوصاً ان کے بطور صدر مشرق وسطیٰ کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔
خیال رہے ٹرمپ کی یہ ساری خدمات اسرائیلی مفادات کے تابع تھے۔ نیتن یاہو نے ٹرمپ کے اقدامات کی تحسین کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا